Rare Poetry Blog ( اُردو شاعری و اُردو غزلیات)
زلزلے یوں ہی زمین پر نہیں آتے ہیں
ضرور کوئی بیتاب تہ خاک تڑپتا ہوگا
رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا
دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا
اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
آس اُس در سے ٹوٹتی ہی نہیں
جا کے دیکھا ، نہ جا کے دیکھ لیا
وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
آج اُن کی نظر میں کچھ ہم نے
سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا
فیض تکمیلِ غم بھی ہو نہ سکی
عشق کو آزما کے دیکھ لیا
Newer Posts
Older Posts
Home
Subscribe to:
Posts (Atom)