ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے
جو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے

اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیں
مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے

کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں
کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے

شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے

سب خواہشیں پوری ہوں فراز ایسا نہیں ہے
جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
• — •

ahmed faraz | wasi shah | allama iqbal




aey chand ,,,,



Eid Card by Wasi Shah | rishta tor key jany waly


our hamari eid hojae


meri batoN ka hoga asar dekhna | sab ko aata nahi yeh hunar, dekhna


میری باتوںکا پوگا اثر دیکھنا
سب کو آتانہیں یہ ہُنردیکھنا
meri batoN ka hoga asar dekhna
sab ko aata nahi yeh hunar, dekhna

رہ نہ جائے کوئی بھی کسر دیکھنا
جس قدر چاہئیے اُس قدر دیکھنا
reh na jaey koyee bhi kasar, dekhna
jis qadar chahiay, us qadar dekhna

میری آنکھوں سے پردے کئی ہٹ گئے
مُجھ کو آیا اُسے دیکھ کر دیکھنا
meri aaNkhoN say perday kayee hut gaey
mujh ko aaya usay dekh ker dekhna

کر گیا بھیڑ میں بھی نُمایاں مُجھے
اُس کا چھت سے یوُں نیچے اُتر دیکھنا
ker gya bheeR maiN bhi numayaaN mujhay
uska chat say yuN neechay utar dekhna

یہ تو پہلے سے مُشکل ہوُئی زندگی
کس طرح اب یہ ہوگی بسر دیکھنا
yeh tou pehlay say mushkil hui zindagi
kis trah ab yeh hogi basar dekhna

میری راہوں میں کانٹے بچھا تا ہے جو
ہوگا اُن سے ہی اُس کا گُذر دیکھنا
meri rahoN maiN kaNTay bichata hai jo
hoga unsay hi uska guzar dekhna

میں تو اُس سے جُدا ہوکے جاؤں گا مر
ایک دن وہ بھی جائے گا مر دیکھنا
maiN tou us say juda ho kay jaooNga mar
eik din woh bhi jaeyga mar dekhna 

ایک مُدت اُسے ہونٹ بھینچے ہُوئی
اب ذرا اُس کی تُم چشم تر دیکھنا
eik muddat usay hoNt bheeNchay hui
ab zara uski tum chashm e tar dekhna

ہے یہ میری تسلی کو کافی بُہت
اُس کا میری طرف اک نظر دیکھنا
hai yeh mri tassalli ko kaafi bohat
uska meri taraf ik nazar dekhna

کُچھ تو عزت مُجھے اُس کی پیاری بھی تھی
کُچھ تو آتا نہیں آنکھ بھر دیکھنا
kutch tou izzat mujhay uski pyari bhi thi
kutch tou aata nahiN aaaNkh bhar dekhna

میں بھی ہُوں سخت جاں پر صبا کیا کروں
جاتے جاتے وہ اُس کا مگر دیکھنا
maiN bhi hooN sakht jaaN per SABA kya karooN
jaatay jaatay woh uska magar dekhna


ایک تیری چاہت ھے
ایک میری چاہت ھے
اور ہو گا وہی
جو میری چاہت ھے
پس!!
اگر تو نے سپرد کر دیا
خود کو اس کے
جو میری چاہت ھے
تو میں بخش دوں گا
تجھے وہ بھی
جو تیری چاہت ھے
اور اگر تو نے نافرمانی کی اس کی
جو میری چاہت ھے
تو میں تھکا دوں گا تجھے اس میں
جو تیری چاہت ھے